ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سورتکل میں اسکول بس او ر ٹرک کا تصادم۔ 2بچے ہوئے زخمی

سورتکل میں اسکول بس او ر ٹرک کا تصادم۔ 2بچے ہوئے زخمی

Wed, 21 Aug 2019 23:11:56    S.O. News Service

منگلورو 21/اگست (ایس ا ونیوز) سورتکل میں سڑک کے ایک موڑ پر اسکول بس اور تیزرفتار ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو اسکولی بچے زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ صبح کے وقت ایک پرائیویٹ مِنی بس اسکول بس مختلف مقامات سے بچوں کو لینے کے لئے نکلی تھی۔سورتکل میں ہوسابیٹو نامی مقام پرسڑک کا ایک موڑ تھا جہاں مین روڈ سے اندرونی سڑک پر جانے کے لئے اسکول بس کو موڑا گیا۔ اس دوران بڑی تیز رفتاری سے آنے والے ایک ٹرک نے اسکول بس کو ٹکر ماری۔ تصادم ہوتے ہی مِنی بس قریب میں واقع ایک الیکٹرک ٹرانسفارمر سے جاٹکرائی۔ حادثے کے وقت بس میں صرف دو ہی طالب علم تھے اور دونوں کو چوٹیں آئیں۔ عینی مشاہدین کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے ٹرانسفارمر کا کھمبا ٹوٹ کر اسکول بس پر نہیں گرا ورنہ بڑا المیہ ہوسکتا تھا۔

منگلورو نارتھ ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: